04 اگست ، 2016
سندھ کے سینئر وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ میں کہیں بھی گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس قسم کی صورتحال پید ا ہوگی۔
وزیر خوراک نثار کھوڑو نے پیپری اور لانڈھی کے فوڈ گوداموں کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے پاس گندم بیرون ملک برآمد کرنے کیلئے وافر مقدارمیں موجود ہے ۔