04 اگست ، 2016
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ، وزیراعظم نے کہا ہے کہ حال کے ساتھ مستقبل کو بھی روشن بنانے کے لیے پرعز م ہیں، مسلم لیگ ن کا ریکارڈ ہے کہ وہ ترقی کی سیاست کرتی ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کون ترقی کی سیاست کرتا ہے اور کون انتشار کی،عوام اب باشعور ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2011 میں بڑے لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی لیکن 2013 کے انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی تاریخی ہے، گلگت بلتستان اور بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ہم پر اعتماد کیا۔