04 اگست ، 2016
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرمی چیف سے متعلق متنازع بینرز آویزاں کرنے پر موو ان پاکستان کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے موو ان پاکستان کے کارکنوں علی رضا اور آصف اقبال کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تاہم ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرؤف سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہو سکے جس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔
دونوں کے خلاف آرمی چیف سے متعلق متنازع بینرز آویزاں کرنے پر 14جولائی کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
مقدمہ خارج کرنے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومت کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جا سکتا تھا۔ ناقابل دست اندازی جرم میں پولیس کو تفتیش کا اختیار نہیں،پولیس کی جانب سے کارروائی غیر قانونی ہے۔