04 اگست ، 2016
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون ترقی اور کون انتشار کی سیاست کرتا ہے، ہمارا یجنڈا احتجاج نہیں ترقی ہے، مشرف اور اس کے ساتھیوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کریں، ان سے پوچھیں 9 سال میں بجلی کے منصوبے کیوں نہیں لگائے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی مگر عوام اب باشعور ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حال کے ساتھ مستقبل کو بھی روشن بنانے کے لئے پر عزم ہیں،ایک نئے جذبے کے ساتھ ہمیں دوسالوں میں لوگوں کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے ، ہمیں انتہا پسندانہ سوچ کا بھی خاتمہ کرنا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ مشرف اوراسکےساتھیوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ 9 سال میں بجلی کے منصوبے کیوں نہیں لگائے گئے۔انہوں نے لوگوں کو اندھیروں میں دھکیل دیا اور ہم عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا رہے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اور امن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔