04 اگست ، 2016
وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہےجس میں قومی اور علاقائی سلامتی کے امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرا عظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،اس دوران ملکی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پہ مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب ،اس کے نتائج، ملک بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سول اور عسکری قیادت نے پریشن ضرب عضب کے نتائج پہ اطمینان کا اظہار کیا اور عزم ظاہر کیا کہ آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ملاقات میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی اور بحالی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پہ اٹھانے کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔