04 اگست ، 2016
وزیر اعلیٰ سندھ کو آج کراچی میں آرٹس کونسل کے نزدیک سڑک پر گٹر کا پانی کھڑا ہوا نظر آیا تو غصے کا اظہار کیا اور فوری صفائی کا حکم دیا۔
سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ واپس چلے تو آرٹس کونسل کے قریب سیوریج کا پانی دیکھ کر گاڑی سے اتر گئے اوربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری صفائی کی ہدایت کی ۔
جس کے فوری بعد بلدیاتی ادارے حرکت میں آئے اور بغیر چوں چراصفائی کراڈالی ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہمارے علاقے کا کب دورہ کریں گے؟ تاکہ وہاں بھی صفائی کی صورتحال بہتر ہوسکے۔