کھیل
07 اگست ، 2016

ایجبسٹن ٹیسٹ : پاکستان کو جیت 343رنز کا ہدف

ایجبسٹن ٹیسٹ : پاکستان کو جیت 343رنز کا ہدف

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نے انگلینڈ نے 445رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 343رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ آج 84اووزر کا کھیل باقی ہے۔


ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، ڈینجر مین جانی بر یسٹو نے 82اور معین علی نے 60رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، لیکن بیرسٹو سنچری نہ بناسکے اور انفرادی اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے سہیل خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔


جب مجموعی اسکور 445پر پہنچا تو کپتان کک نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، معین علی 86رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان جس نے پہلی اننگز میں 400رنز بناکر انگلش ٹیم پر 103رنز کی برتری حاصل کی تھی ، جس کے جواب میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر414رنز کر پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 311رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔


چوتھے روزکھیل کے اختتام پر بیرسٹو 82اور معین علی 60رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے اسکور میں 132ناقابل شکست رنز کا اضافہ کیا ۔گرین شرٹس کی طرف سے محمد عامر، یاسر شاہ اور سہیل خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔


 

مزید خبریں :