09 اگست ، 2016
چین اور ایران نے کوئٹہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی اظہار ہمدردی کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کوئٹہ سول اسپتال پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے،بیان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے بھی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔