کھیل
11 اگست ، 2016

اوول ٹیسٹ: پاکستانی بولرز کے ہاتھوں 4 انگلش کھلاڑی شکار

اوول ٹیسٹ: پاکستانی بولرز کے ہاتھوں 4 انگلش کھلاڑی شکار

 


اوول ٹیسٹ میں شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔


انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، ایلسٹر کک ،جو روٹ اور جیمز ونس پویلین واپس پہنچے، پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے دو، محمد عامراور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔


واضح رہے کہ ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں اب تک انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 74 رنز ہے۔

مزید خبریں :