کھیل
12 اگست ، 2016

اوول ٹیسٹ:پاکستان آج اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائےگا

اوول ٹیسٹ:پاکستان آج اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائےگا

اوول ٹیسٹ میں پاکستان اپنی اننگز3 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائےگا۔ سیریزبرابر کرنے کے لیے بلے بازوں کو اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ کرکٹ کے راجا رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن سے زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہئیں۔


اوول میں پاکستانی بولرز نے حریف بیٹسمینوں پر زبر دست اٹیک کیا۔ایک کے بعد ایک ،بلکہ آدھی ٹیم کو 110 رنز پرچلتا کیا لیکن پھر دیوار بن گئے معین علی اور بیرسٹو۔عامر نے معین کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن اظہر علی کیچ قابو نہ کر سکے۔


بیرسٹو 55 رنز بناکر گئے توووکس آگئے انہوں نے بھی 45 رنز کی اننگز کھیلی،دوسرے اینڈ سے معین علی نے دلکش سنچری مکمل کی،معین 108 رنز بناکر سہیل خان کا پانچوں شکار بنے۔


انگلینڈ کی اننگز 328 رنز پر سمٹ گئی،وہاب ریاض نے تین اور محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں پاکستان کی اننگز کی شروعات مایوس کن ہوئی ،سمیع اسلم تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،آج اظہر علی اور یاسر شاہ پہلی اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔


 

مزید خبریں :