کھیل
13 اگست ، 2016

اوول ٹیسٹ: تیسرے دن کے کھیل کا آغاز

اوول ٹیسٹ: تیسرے دن کے کھیل کا آغاز

اوول ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے،پہلی اننگز میںپاکستان (340)کو انگلینڈ (328)پر12رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اوراس کے پاس ابھی4وکٹیں باقی ہیںجبکہ کریز پر یونس خان101رنز اور سرفراز احمد17بنا کر موجود ہیں۔


حالیہ سیریز چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میںدو میچز کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے لارڈز میںپہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ انگلینڈ نے بعد کے دونوں میچز میںکامیابی حاصل کی تھی۔


چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگ میں برتری حاصل ہو گئی ہے،یونس خان اور سرفراز احمد بڑی اننگز کھیل کر پاکستان کو بڑی برتری دلوانے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان نہ صرف سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے بلکہ عالمی نمبر ایک رینکنگ میں آنے کی امکانات کو بھی روشن کر سکتا ہے۔


یونس خان اور اسد شفیق کی پر اعتماد سنچریوں اور 150رنز کی شراکت نے پاکستانی ٹیم کے لئے سیریز برا بر کرنے کے امکانات کو روشن کردیا ہے۔ انگلینڈ نے خراب فیلڈنگ کرتے ہوئے گرین کیپس کو اپنے اوپر حاوی ہونے کا موقع فراہم کردیا۔


اسد شفیق نے سات رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شاندار سنچری داغ دی۔ یونس خان نے بھی اپنی بیٹنگ سے ناقدین کو خاموش کردیا ہے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے 328کے جواب میں پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر340رنز بنائے تھے ۔یونس خان101اور سرفراز احمد17رنز بناکر کریز میں موجود تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور اسٹیون فن نے دو دو وکٹ حاصل کئے تھے۔


 

مزید خبریں :