انٹرٹینمنٹ
16 اگست ، 2016

سرمد کھوسٹ کو ’پرائڈ آف پرفارمنس ‘ سے نوزا جائیگا

سرمد کھوسٹ کو ’پرائڈ آف پرفارمنس ‘ سے نوزا جائیگا

 


پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ  نے سماجی رابطے کی سائٹ  فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  حکومت کی جانب سے انہیں ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ سے نوازا جائے گا۔


سرمد کھوسٹ کو ان کی فلم ’منٹو‘ اور کامیاب ڈرامے ’ہمسفر‘ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر کافی پزیرائی ملی ہے، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس ایوارڈ کا اعلان 14 اگست کو کیا جاچکا ہے جو ہر سال 23 مارچ کو دیا جاتا ہے۔


اس خبر کے سامنے آتے ہی سرمد کے قریبی دوستوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ماہرہ خان نے کہا کہ میرے گھر میں جشن منایا جارہا ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے‘۔میشا شفیع نے کہا کہ ’فلم انڈسڑی میں اپنی بہترین شراکت دینے کے لیے سرمد کھوسٹ کو پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا جارہا ہے، انہیں مبارک ہو‘۔


سونیا باٹلا نے سرمد کھوسٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ میرے دوست، میرے ہیرو سرمد کھوسٹ دعا ہے کہ ایسے مزید مواقع بھی آئیں۔اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ سرمد کھوسٹ اس ایوارڈ کے مستحق ہیں۔فیہا جمشید نے بھی سرمد کھوسٹ کو یہ ایوارڈ دیئے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہیں مبارکباد بھی دی۔


اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا کہ سرمد آپ واقعی پاکستان کا فخر ہیں، اس ایوارڈ کے لیے آپ کو مبارک ہو۔صبا حمید نے کہا کہ ہمارے ملک کے سب سے زیادہ با صلاحیت ہدایت کار کو یہ اعزاز مبارک ہو۔

مزید خبریں :