دنیا
16 اگست ، 2016

مقبوضہ وادی میں کشیدگی،کرفیو برقرار، شہداکی تعداد79ہوگئی

مقبوضہ وادی میں کشیدگی،کرفیو برقرار، شہداکی تعداد79ہوگئی

 


مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ،بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں آج 5 کشمیری شہید،درجنوں زخمی ہو گئے ۔8 جولائی سے اب تک بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں 79 کشمیر ی شہید 8 ہزار زخمی ہو گئے ہیں۔


مقبوضہ کشمیر میں 39 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ۔ آج ضلع بڈگام اور سری نگر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے، ہڑتال کے باعث مراکز ،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔


حریت پسند رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 79 کشمیریوں کو شہید کیاجا چکا ہے۔بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر 18 اگست تک ہڑتال کی جائے گی ۔

مزید خبریں :