کاروبار
16 اگست ، 2016

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی ریونیو بورڈ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی ریونیو بورڈ کا اجلاس

 


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ریونیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ رواں سال اگست کے15دنوں کی وصولی گزشتہ سال کےمقابلے میں 63 فیصد زائد رہی۔جولائی اوراگست 2016 کی وصولی 10 ارب روپے ہے۔


سندھ ریونیو بورڈ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری صدیق میمن ، چیئرمین ریونیو بورڈ علم الدین بلو،سیکریٹری فنانس اور پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ سمیت دیگرحکام بھی شریک ہوئے۔


چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں ماہ کے ابتدائی 15دنوں کی وصولی گزشتہ سال کےمقابلے میں 63 فیصد زیادہ رہی۔جولائی اوراگست 2016 کی وصولی 10 ارب روپے ہے۔اس سال 78 ارب روپے کی وصولیابی کا ٹارگٹ ہے جبکہ گزشتہ سال کا ہدف 61 ارب روپےتھا۔


وزیراعلیٰ نے ریونیو کی وصولی پر سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیکس نظام کو مزید موثر اور آسان بنانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :