انٹرٹینمنٹ
30 جنوری ، 2012

جیمز بانڈ اور ایجنٹ ونود کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ، سیف علی خان

جیمز بانڈ اور ایجنٹ ونود کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ، سیف علی خان

ممبئی…سیف علی خان کی نئی فلم ایجنٹ ونود کے پرومو منظر عام پر آ گئے ہیں۔ فلم کا پرومو دیکھنے کے بعد شائقین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فلم ہالی ووڈ کی جیمز بانڈ فلموں سے ملتی جلتی ہے۔ تاہم جب سیف علی خان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ موازنہ بالکل غلط ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی شائقین کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے اور اس کی کہانی اور حقیقت ہالی ووڈ کی فلموں سے بالکل جدا ہے۔

مزید خبریں :