کھیل
20 اگست ، 2016

ڈربن ٹیسٹ میں 8 وکٹ پر جنوبی افریقا کے 236 رنز

ڈربن ٹیسٹ میں 8 وکٹ پر جنوبی افریقا کے 236 رنز

ڈربن ٹیسٹ میں 8 وکٹ پر جنوبی افریقا نے 236 رنز بنا لیے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین افتتاحی ٹیسٹ کے پہلے روز جم کر کیوی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکے۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ سے پروٹیز کو قابو میں رکھا۔ ہاشم آملا نے 53 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔ ہوم ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک 8وکٹوں پر 236 رنز بنا لئے تھے۔ کاگیسوربادا 14 اور ڈیل اسٹین 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

نیل واگنر نے 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خراب روشنی کے باعث میچ کو 13 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈین ایلگر 19، اسٹیفن کک 20، جے پی ڈومینی 14، کپتان ڈوپلیسی 23، باووما 46، کوئنٹن ڈی کوک 33 اور ورنن فلینڈر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں :