20 اگست ، 2016
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں قصاص و احتساب ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں اور فیصل آباد میں قصاص و احتساب ریلیوں میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر ریلیاں نکالی گئیں، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے قصاص و احتساب ریلیاں نکالیں۔
ریلیوں کے شرکاء نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔