20 اگست ، 2016
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں،سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہو جائیں گی، کچھ لوگ ستمبر کو ستمگر بنانا چاہتے ہیں تاہم حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید نے لوک ورثہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے اپنے کام کرنے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی باتیں لوگ پہلے بھی سنتے رہے ہیں اورقادری کی باتیں اسلام آباد والوں نے دوبار سنیں، اس وقت کی حکومت نے بھی مدت پوری کی ہم بھی پوری کریں گے، تعلیم اور صحت صوبائی معاملات ہیں۔
پرویز رشید کاکہناتھاکہ براہمداغ بگٹی کو بلوچ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے دیا، حکومت قانون کے تحت براہمداغ کی واپسی کے لیے اقدامات کرے گی۔