پاکستان
20 اگست ، 2016

اچکزئی اور نثار نے وزیراعظم کے کہنے پر بیانات دیے :شیخ رشید

اچکزئی اور نثار نے وزیراعظم کے کہنے پر بیانات دیے :شیخ رشید

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں جو کہا وہ بھی وزیراعظم کے کہنے پر کہا اور چوہدری نثار نے جو جواب دیا وہ بھی وزیراعظم کے کہنے پر دیا۔

انہوں نے ’جیونیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گھی سیدھی انگلیوں سے نہیں نکلے گا، اسحاق ڈار سے بڑا جھوٹا شخص میں نے نہیں دیکھا۔

شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ہماری فصلوں کا بھاؤ بھارت سے نکلتا ہے ،پاکستان اور نوازشریف دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے ،قبضہ گروپ سے جان چھڑانے کے لیے جان دینا پڑتی ہے۔

مزید خبریں :