پاکستان
20 اگست ، 2016

پی ایس 14 ،ضمنی انتخاب،غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

پی ایس 14 ،ضمنی انتخاب،غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

 

جیکب آباد کے حلقہ پی ایس 14 کے ضمنی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اب تک آنے والے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میر اورنگزیب کو نمایاں برتری حاصل ہے ۔

پی ایس 14 کے ضمنی انتخاب میں 163 پولنگ اسٹیشنز میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، 86پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اورنگزیب آگے ہیں ۔

ن لیگ کے محمد اسلم ابڑو دوسرے اور پی ٹی آئی کے میر راجہ خان جکھرانی تیسرے نمبر پر ہیں، یہ نشست پیپلزپارٹی کے سردارمحمد مقیم خان کھوسو کےانتقال کےبعد خالی ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :