15 جون ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریجن ون میں سی این کی قیمت میں 4.82 روپے فی کلو کمی کی تجویز ہے۔ قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ ریجن ٹو کیلئے سی این جی کی قیمت میں 4.37 روپے فی کلو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔