پاکستان
21 اگست ، 2016

خواتین پر خنجر حملے،گرفتار ملزم کے ریمانڈ میں3دن کی توسیع

خواتین پر خنجر حملے،گرفتار ملزم کے ریمانڈ میں3دن کی توسیع

 

راولپنڈی میں خواتین پر خنجر سے حملہ کرنے والے ملزم کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

خواتین پر خنجر سے حملے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد علی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج راولپنڈی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ،پولیس نے ملزم کے8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

ملزم کے وکیل خالد ظہیر راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد علی پتے کا مریض ہے اور فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں ٹانکے کھلوانے گیا اور واپسی پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ،ملزم کو 9 اگست کو حراست میں لینے کے بعد 10 اگست کو اسکا خاکہ جاری کر دیا،میرا موکل نہ ہی ذہنی مریض ہے اور نہ ہی قاتل پولیس اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے بے گناہ طالب علم کو مجرم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

دوسری جانب ملزم کے نانا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلی پنجاب سے مقدمہ کی اعلیٰ سطح پر انکوئری کی درخواست کی ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں عدالت نے ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :