16 جون ، 2012
نیاگرا فالز… آپ نے کئی با ہمیت لوگ دیکھیں ہوں گے مگر نیاگرافالز پرایک شخص نے آج ایسی ہمت کامظاہرہ کیا کہ سردیوں میں بھی لوگوں کوپسینہ آجائے۔۔33برس کے Nik Wallenda دو انچ موٹی کیبل پر نیاگرافالز عبور کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ منظردیکھنے کیلئے امریکا اور کینیڈا میں نیاگرافالزکے دونوں جانب ہزاروں افراجمعتھے۔ 18سوفٹ لمبی کیبل کو دونوں جانب سے کرینز کے ذریعے بلند کیا گیا جو نیاگرافالز سے ڈیڑھ سو فٹ اونچی تھی۔جان کی بازی پر کھیل کریہ کرتب دکھانے والے شخص کو ہدایت کی گئی کہ وہ خود کوممکنہ گرنے سے بچانے کے لیے ہک کااستعمال کریں نک کا کہناہے تھا اگراسے ذرابھی ڈرہوتاتو وہ یہ مظاہرہ کرنے کا ارادہ ہی نہ کرتا۔ نک والینڈاامریکی سائیڈ سے کینیڈاتک کایہ فاصلہ 30منٹ سے بھی کم وقت میں عبور کیا اور یہ خطرناک مظاہرہ دنیا بھرمیں ایک ارب سے زائدلوگوں نے براہ راست دیکھا۔