پاکستان
28 اگست ، 2016

مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ،آصف حسنین

مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ،آصف حسنین

 

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آسف حسنین نے بھی پاک سرزمین کے قافلے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، کہتے ہیں،مزید اراکین اسمبلی بھی پاک سرزمین پارٹی جوائن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا22اگست کو حد ہوگئی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا کہ اب میرا تعلق ایم کیو ایم سے نہیںہے،اب کہتا ہوں کہ ہم نہ ہوں ہمارے بعد پاکستان زندہ باد،آصف حسنین نے کہا کہ پاکستان مخالف نعروں کے بعدمیں نے خود مصطفیٰ کمال کو خود فون کیا اور پاک سرزرمین کو جوائن کرنے کی در خواست کی ،آصف حسنین نے کہا مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے۔

ّآصف حسنین نےوضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ بیرون ملک فرار نہیں ہو رہے تھے بلکہ2دن اور تین راتیں جاگنے کے باعث طبیعت میں خرابی محسوس کر رہا تھا ،اس کیفیت سے نکلنے کےلئے اسلام آباد جارہا تھا کہ ایئر پورٹ سےرینجرز مجھے پوچھ گچھ کےلئے اپنے ہمراہ لئے گئے۔

انہوں نے کہا ایم کیو ایم کو ووٹرز اور کارکنوں نے مضبوط بنایا لیکن ان کا کوئی پر سان حال نہیں ہے،32کے بعد بھی اضطرابی کیفیت برقرار ہے ،گرفتار کارکنان کے پاس وکیل کی فیس کے بھی پیسے نہیں ہیں،ایسے کارکنان بھی ہیںجو تین،تین ہزار کےلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

آصف حسنین نے محمد انور،مصطفیٰ عزیز آبادی اور انبساط ملک پر چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چھوڑنے کے بعد اچھا نہیں لگتا اس لئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

مزید خبریں :