پاکستان
28 اگست ، 2016

عمران پنجاب کے بجٹ پرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،زعیم قادری

عمران پنجاب کے بجٹ پرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،زعیم قادری

 

پنجاب حکومت کےترجمان سید زعیم حسین قادری کاکہناہےکہ عمران خان پنجاب کے بجٹکے معاملے پرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،انہیں یہاں بھی مایوسی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور بدتہذیبی کی سیاست کےبانی عمران خان لاہورپہنچ گئے،لیکن وہ پنجاب کے بجٹ کے بارے میںعوام کو گمراہ نہیں کرسکتےکیونکہ پنجاب کا بجٹ آن لائن موجود ہے،عوام بجٹ کی تفصیلات آن لائن جان سکتے ہیں۔

لاہورسےجاری بیان میں زعیم قادری نےکہاکہ عمران خان پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کےباعث اپنا سیاسی کیرئیر تباہ ہوتادیکھ رہےہیں،پی ٹی آئی رہنما دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے خود کچھ کرکے دکھائیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کےبیان پر ردعمل میں زعیم قادری کا کہناتھاکہ پرویزالہیٰ کی سیاست گجرات کےقبرستان میں دفن ہو چکی ہے،عوام کو چودھری برادران کےدور کی لوٹ مار اور کرپشن ابھی تک یاد ہے۔

مزید خبریں :