28 اگست ، 2016
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ ان کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا، دورے سے دونوں ملکوں کے مابین قربتیں مزید بڑھیں،ترک صدر،وزیر اعظم اور سرمایہ کاروں سے سودمند ملاقاتیں ہوئیں،جبکہ شعبہ صحت سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب3روزہ دورہ ترکی سے واپسی پرلاہورایئرپورٹ پر گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نےکہاکہ وہ صدررجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکی گئےتھے،والہانہ استقبال ترک حکومت اور عوام کاپاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن آف ترکی نےکم لاگت گھروں کی تعمیر میں دلچسپی کااظہارکیاہے ،جبکہ وہ صدرطیب اردوان کی جانب سےہر شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتےہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ ترک عوام کی جمہوریت کو بچانےکیلئےجدوجہدتاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائےگی۔