28 اگست ، 2016
بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم راجہ ارشد کو بیرون ملک فرار کی کوشش میں افغانستان جاتے ہوئے طور خم بارڈر سے گرفتار کرلیا گیا، کیس کے گرفتار ملزم نعمان عرف نومی کھوکھر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم نے 24اگست کو افغانستان کے کوئٹہ قونصلیٹ سے ایک ماہ کا ویزہ حاصل کیااس سے قبل ملزم تیس اگست تک کی عبوری راہداری ضمانت پر تھا، وزارت داخلہ نے ملزم کا پاسپورٹ منسو خ کرکے اس کانام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا ۔
دوسری طر ف اسی قتل کیس کے دوسرے نامزد ملزم نعمان عرف نومی کھوکھر کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم نے سوالات کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہو ئے ہدایت کی کہ ملزم کا میڈیکل کروا کے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔