29 اگست ، 2016
سندھ ہائی کورٹ نے 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 31اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
نیب ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم و دیگر پر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے جس میں ملزمان پر 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔