29 اگست ، 2016
کراچی میں گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے 7افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد چارنمبر پر واقع گجر نالے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مکان کی دیوار گرگئی۔
دیوار گرنے کے نتیجے میں 3مزدوروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے تمام افراد کو امدادی اداروں نے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔