پاکستان
30 اگست ، 2016

پی آئی بی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

پی آئی بی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

 

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی قیام گاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز کے اطراف میں بدلہ نامی گروپ نے ایم کیو ایم کے بانی کے حق میں وال چاکنگ کی ہے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی قیام گاہ کے اطراف راتوں رات نامعلوم افراد چاکنگ کر گئے۔

دیواروں پر انگریزی میں صرف بدلہ گروپ لکھا گیا ہے ۔ ایک دیوار پر تحریک کی بنیاد کون؟ الطاف بھائی بھی تحریر ہے جبکہ ایک دیوار پر الطاف حسین کے حق میں لکھے گئے نعرے کے نیچے ان کی سالگرہ کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے ۔

مزید خبریں :