30 اگست ، 2016
حیدرآباد میں پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر شہریوں کولو ٹنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔
ایس ایچ او پھلیلی رانا پرویز کے مطابق ان ملزمان کو حیدر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جہاں یہ ملزمان پولیس کی جعلی وردی پہنے ناکہ لگائے آنے جانے والے شہریوں کو تلاشی کے بہانے لوٹتے تھے ۔
تاہم شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد پولیس نے جائے وقوعپر چھاپہ مارتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسا ئیکل برآمد کرلی۔
ملزمان میں سے 2 کا تعلق دادو اور ماتلی جبکہ 3 کا تعلق حیدر آباد سے بتایا جاتا ہے، جن کی شناخت شاہد خان، شوکت علی، عاشق علی، علی حسن اور الہ ٰدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔