01 ستمبر ، 2016
حکومت سندھ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماخالدسومروقتل کیس فوجی عدالت بھیجنےکافیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےمقدمہ فوجی عدالت بھیجنےکی سمری منظورکرلی ۔
مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آج ہی خط وفاقی وزارت داخلہ کوارسال کرے گی۔
مشیر قانون کا کہنا ہے کہ جے یو آئی(ف)کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیاگیا ہے، جس کے بعد امید ہے جےیوآئی دھرنا نہیں دے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد خالد محمود سومرو سےرابطہ کررہاہوں۔
جمعیت علماء اسلام (ف)نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کا کیس فوجی عدالت میں نہ بھیجے جانے کے خلاف آج وزیر اعلیٰ ہائوس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روزکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا معاہدہ کیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ،اس لیے یکم ستمبر 2 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر پر امن دھرنا دیا جائیگا۔