پاکستان
16 جون ، 2012

محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دھوکا دیدیا، میانوالی کا تھیلیسیمیا سینٹر بند

محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دھوکا دیدیا، میانوالی کا تھیلیسیمیا سینٹر بند

میانوالی … محکمہ صحت نے عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی دھوکا دیا، تھلیسیمیا سینٹر کو افتتاح کے دو روز بعد ہی بند کردیا گیا، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت 3 افراد کو معطل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے میاں شہباز شریف کی آمد سے پہلے میانوالی میں تھلیسیمیا سینٹر کو فنکشنل کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے 14 جون کو تھلیسیمیا سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ محکمہ صحت نے افتتاح کے محض دو روز بعد ہی تھیلیسیمیا سینٹر بند کرکے عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی دھوکا دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی میانوالی آنے سے پہلے مختلف علاقوں سے بچوں کو بلا کر تھیلیسیمیا سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، میاں شہباز شریف کے جانے کے بعد محکمہ صحت کے عملے نے سینٹر سے سامان اٹھالیا اور عمارت خالی کرکے تالے لگادیئے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو میانوالی سمیت 3 افراد کو معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل کئے گئے افراد میں ایم ایس ڈاکٹر غلام قادر، پیتھالوجسٹ ڈاکٹر شوکت زمان اور ڈاکٹر عمران تیمور شام ہیں۔

مزید خبریں :