انٹرٹینمنٹ
03 ستمبر ، 2016

رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا خواہشات میں شامل ہے، ماورا حسین

رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا خواہشات میں شامل ہے، ماورا حسین

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین،جن کے بارے کچھ عرصہ پہلے کہا جارہا تھا وہ بولی ووڈ اداکار نبیر کپور کے ساتھ ملاقاتیں کررہی ہیں نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ فلم برفی کے اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ کام کریں۔

رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا میری خواہشات کی فہرست میں سرفہرست ہے،اداکارہ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ کرنے کا موقع انہیں جلد ہی مل جائے گا۔

اگر آپ مجھ سے ڈائریکٹرز کے بارے میں پوچھیں گے تو میں کسی کے ساتھ بھی بلکہ ہر ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں،میں ابھی اپنے آپ کو اس مقام پر نہیں پاتی کہ ڈائریکٹرز کا انتخاب کروںمجھے امید ہے کہ وہ اپنی فلموں کے لئے میرا انتخاب کریں گے اور مجھے اپنی فلموں میں کام کے قابل سمجھیں گے، میں بھارت میں ابھی مزید کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید خبریں :