دلچسپ و عجیب
04 ستمبر ، 2016

اب فلم دیکھیں نہیں فلم کا حصہ بھی بنیں

اب فلم دیکھیں نہیں فلم کا حصہ بھی بنیں

 

برطانیہ کی ایک کمپنی نے فلم بینی کا ایک نیا انداز متعارف کرا دیا ہے، لیکن اس منفرد تجربے کی قیمت 10 ہزار روپے ہے۔

برطانیہ کی ایک کمپنی نے فلم اور تھیٹر کو ملا کر ایک تجربہ کیا ہے، جس کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ اس تجربے میں فلم بینوں کو نہ صرف فلم اور تھیٹر دکھایا جاتا ہے ،اُنہیں فلم میں حصہ لینے کا بھی موقع ملتا ہے۔

ٹکٹ بیچنے سے پہلے فلم بینوں کو یہ بھی نہیں بتایا جاتا کہ وہ کس فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور ان کا کردار کیا ہو گا۔

اس منفرد سینما کے مالک فیمین ریگل کا کہنا ہے کہ انہیں عوام کی طرف سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اب تک ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو اس تجربے سے گزارا ہے۔

فلم، تھیٹر اور حقیقت کا حسین امتزاج پیش کرنے والی اس کمپنی نے نیویارک اور برلن میں بھی شوز کیے ہیں۔

مزید خبریں :