04 ستمبر ، 2016
پاکستان اے کرکٹ ٹیم 23 ستمبر کو زمبابوے روانہ ہو گی، دونوں بورڈز نے معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پاکستان اے کرکٹ ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران دونوں ممالک کی اے ٹیموں کے درمیان 2 دو روزہ اور5 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، قومی سلیکشن کمیٹی نے دورے کے لیے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کو اے ٹیم کے ساتھ زمبابوے بھیجنے کی تجویز ہے ، یہ اس برس پاکستان ٹیم کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہے، جون جولائی میں پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا ۔