06 ستمبر ، 2016
مزمل عباس ... بھارتی عدالت نے دہلی کے سابق وزیر کو مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
بھارت کے شہر دہلی کے وزیر سندیب کمار کی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا،، ویڈیو میں ان کو ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے دکھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گیارہ ماہ قبل راشن کارڈ حاصل کرنے کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے کے لیے ان کے دفتر آنے والی ایک خاتون کو سندیب کمار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔