دنیا
06 ستمبر ، 2016

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت اقدامات پر غور

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت اقدامات پر غور

 

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت اقدامات پر غورشروع کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ا س حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بریفنگ دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھارتی حکومت نے سوچ بچار کی، کشمیری رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کے نکتے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا مزید کہتا ہے کہحریت رہنماؤں کےغیر ملکی دورے روکنے پر بھی غور کیا گیا، حریت رہنماؤں کی فنڈنگ کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں :