انٹرٹینمنٹ
07 ستمبر ، 2016

وِل اسمتھ ،کیٹ ونسلیٹ کی فلم ’کولیٹرل بیوٹی‘کا ٹریلر جاری

وِل اسمتھ ،کیٹ ونسلیٹ کی فلم ’کولیٹرل بیوٹی‘کا ٹریلر جاری

 

وِل اسمتھ اور کیٹ ونسلیٹ کی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’کولیٹرل بیوٹی‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

معروف اداکار وِل اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم کولیٹرل بیوٹی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل اسمتھ ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اورہیلن میرن نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کیرا نائٹلے، ایڈورڈ نورٹن، مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔

مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرزپکچرز کے بینر تلے رواں برس 16دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :