07 ستمبر ، 2016
لاہور میں نوجوانوں کا آج کل ایک ہی عزم ہے کہ لاہور قلندرز کے جاز رائزنگ اسٹارز کے ٹرائیلز کے رجسٹریشن کرانا ہے، لاہور میں پانچویں روز بھی نوجوانوں کا جو ش و خروش عروج پر رہا ۔
لاہور قلندرز کا فلوٹ جوہر ٹاؤن پہنچا جہاں مقامی کالج میں نوجوانوں کا وہی رسپانس ملا جو اسے گزشتہ روز لاہوریوں سے ملا تھا، نوجوان ٹرائیلز کی رجسٹریشن کرانے کے لیے فلوٹ کے ارد گرد امڈ آئے ۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز اگر رائزنگ اسٹارز پروگرام شروع نہ کرتی تو ان کا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا۔