08 ستمبر ، 2016
لیفٹ آرم فاسٹ بولر میر حمزہ نے پاکستان اے ٹیم کے ساتھ چند ہفتے پہلے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔اس نوجوان فاسٹ بولر کو دیکھتے ہی انگلش کائونٹی یارک شائر نے ان سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے جنگ سے بات میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی معاملات طے نہیں ہوئے ہیں۔
میر حمزہ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اس ماہ پاکستان اے ٹیم کے ساتھ زمبابوے کے دورے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔