پاکستان
10 ستمبر ، 2016

نندی پورپاور پروجیکٹ مقدمے میں 2 سیکورٹی گارڈ گرفتار

نندی پورپاور پروجیکٹ مقدمے میں 2 سیکورٹی گارڈ گرفتار

نندی پورپاور پروجیکٹ مقدمے میں 2 سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ گرفتاریاں وفاق کی جانب سے قائم کی گئی چار رکنی ٹیم کے نندی پور پہنچنے کے بعد کی گئیں ہیں ۔

پولیس کےمطابق گرفتارملزمان میں سیکورٹی گارڈ بقیاز خان اور صلاح الدین شامل ہیں۔ اس سے قبل سیکورٹی گارڈ بقیاز خان پولیس کے زیرحراست تھا تاہم اب ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دو روز قبل نامعلوم افراد نے سیکورٹی آفس میں داخل ہوکر آئل ٹینکرز کا ریکارڈ ضائع کیا تھا، جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :