10 ستمبر ، 2016
وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کے سارے ریکارڈ کا بیک اپ موجودہے،تمام معاملات کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا،کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کررہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ مافیانےنندی پورپروجیکٹ میں کرپشن کی کوشش کی، مگر اُس کرپشن مافیا کو پکڑ لیا گیا،معاملے کی جڑ تک جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ انسپیکشن کے لیے بند کیا گیا ہے، پروجیکٹ 27 ستمبر کو فعال ہوجائے گا۔