دنیا
10 ستمبر ، 2016

امریکا اور روس کا شام میں عسکری تعاون پر اتفاق

امریکا اور روس کا شام میں عسکری تعاون پر اتفاق

خالد غازی...امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں عسکری تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے، 12 ستمبر کو غروب آفتاب سے جنگ بندی پر عمل درآمد ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق جنیوا میں ہونے والی ڈٰیل کے تحت امریکا اور روس کارروائی کے لیے مشترکہ کنٹرول روم قائم کریں گے۔

گزشتہ روز جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے شامی حکومت اور باغیوں کا اس پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا کہ دمشق حکومت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں :