پاکستان
10 ستمبر ، 2016

عیدالاضحیٰ پر پاکستان کے اکثر علاقوں میں ابر کرم برسنے کا امکان

عیدالاضحیٰ پر پاکستان کے اکثر علاقوں میں ابر کرم برسنے کا امکان

عید کی چھٹیوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں کہیں ابر کرم برسنے اور کہیں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقہ جات اور گلیات میں بھی بارش ہو سکتی ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

عید کی چھٹیوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں رم جھم ہو گی تو کہیں بادلوں کی ٹولیاں ہوا کے دوش پر تیرتی پھریں گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر مقامات پر کئی روز سے جاری حبس اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔

12 سے 14 ستمبر کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، فاٹا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں پیر سے بدھ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران کراچی میں موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا، سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ، سبی اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 40 تک بھی جا سکتا ہے ۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ہے، پشاور میں عید کی تعطیلات کے دوران حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں :