10 ستمبر ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کراچی پہنچ گئے۔ فیصل سبزواری کئی ماہ سے سیاست سے دور اور پاکستان سے باہر تھے۔
ایم کیوایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار فیصل سبزاری کو لینے کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پہنچے۔
فیصل سبزواری نے چند روز قبل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی وطن واپس آنے کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔