11 ستمبر ، 2016
زندگی کتنی حسین ہے کی ریلیز میں صرف دو دن رہ گئے، فلم کے چرچے سرحد پار بھی پہنچ گئے۔ شائقین کو بے چینی سے فلم کا انتظار ہے۔
جیو فلمز کی جلد ہی آنے والی اس پیشکش کے چرچے عام شائقین سے بڑھ کر انڈسٹری سے وابستہ حلقوں میں بھی پورے زور وشور سے سنائی دے رہے ہیں۔
زندگی کتنی حسین ہے کی کامیابی کے لئے پر امید، شوبز اور فنکار فلم کے میوزک، کاسٹ، کہانی اور پوری ٹیم کے حوالے سے اپنے خیالات اور بھرپور انداز میں سپورٹ کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
زندگی کتنی حسین ہے کے منتظر شائقین میں فنکاروں کی بھی ایک طویل فہرست شامل ہے جو عید الا ضحی پر جیو فلمز کی جانب سے ملک بھر میں ریلیز کے لئے تیار ہے ،سجل اور فیروز خان کی جوڑی دیکھنے کے لیے دو دن کا انتظارکرنا ہوگا۔