پاکستان
12 ستمبر ، 2016

نندی پور پاور پروجیکٹ کا سابق سیکورٹی انچارج لاپتہ

نندی پور پاور پروجیکٹ کا سابق سیکورٹی انچارج لاپتہ

نندی پور پاور پروجیکٹ کا سابق سیکورٹی انچارج لاپتہ
نندی پور پاور پروجیکٹ کے سابق سیکیورٹی انچارج مہتاب عالم لاپتہ ہیں، اسٹور کیپر ، کلرک اور چار سیکیورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے، ایک سیکیورٹی گارڈ وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہے۔

نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل ٹینکرز کا ریکارڈ ضائع کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، سابق سیکورٹی انچارج اور مقدمہ کا مدعی مہتاب عالم دو روز سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مہتاب عالم ہفتے کی رات تقریباً نو بجے اپنی رہائش گاہ سے ڈرائیور کے ساتھ بیرونی گیٹ تک آیا اور پہلے سے باہر موجود سیاہ رنگ کی کار میں بیٹھ کر چلا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں مہتاب عالم کے خلاف الزامات سامنے آنے پر اسے معطل کر دیا گیا تھا۔ اسٹور کیپر عمر فاروق ، کلرک منور اور چار سیکورٹی گارڈز امانت علی ، شفیق،عبدالکریم اورنورغنی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نور غنی مہتاب عالم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر بھی راضی ہو گیا ہے۔ ہفتے کو وزیرمملکت عابد شیر علی نے بھی نندی پورپراجیکٹ کا دورہ کیا تھا ۔

اس دوران میٹنگ میں ایک انجینئر اختر میمن نے وزیر مملکت کویقین دہانی کرائی تھی کہ آئل ٹینکرز کی انکوائری میں وہ تعاون اوراہم ثبوت فراہم کرسکتے ہیں جس کے بعد عابد شیر علی نے تحقیقاتی ٹیم کوفوری طورپرانجینئر اختر میمن کا بیان لینے اورثبوت حاصل کرنے کاحکم دیا تھا۔

 

مزید خبریں :