17 جون ، 2012
اسلام آباد … بجلی آئے نہ آئے ، پاورپلانٹس کو فیول ملے نہ ملے عوام کو فیول ایڈجسٹمنٹ دینا ہی پڑے گا، جی ہاں نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے 98 پیسے اضافہ کردیا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولی اپریل کے مہینے کیلئے ہوگی۔ نیپرا کے مطابق یہ وصولی نومبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی، اس اضافے کا اطلاق کراچی کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نیپرا کے مطابق اضافے کیلئے درخواستوں کی سماعت گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔