16 ستمبر ، 2016
ارشاد قریشی ... حجاج کو وطن واپس لانے کے لیے حج آپریشن 17 ستمبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی حاجیوں کو واپس وطن لانے کےلیے قومی ائیر لائن نے شیڈول طے کر لیا ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق حاجیوں کی وطن واپسی کے لئے پہلی حج فلائٹ 17 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ۔
ا س طرح 126 خصوصی اور 125 شیڈول پروازوں کے ذریعے 52ہزار حجاج کو وطن واپس لایا جاسکے گا ۔
ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی بلا تاخیر اور پرسکون واپسی کو ممکن بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ، لاہور، فیصل آباد ، پشاور ، سیالکوٹ سمیت 10 شہروں میں حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ سے پہنچانے کے انتظامات کئے ہیں۔